Live Updates

محکمہ تعلیم پنجاب کا صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں 8 جون سے گرمیوں کی تعطیلات کرنے کا فیصلہ

بدھ 9 مئی 2018 18:21

محکمہ تعلیم پنجاب کا صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں 8 جون سے گرمیوں کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں 8 جون سے گرمیوں کی تعطیلات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم فیصلے کا نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ سیکرٹری سکولز پنجاب کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد ہو گی تاہم اگر کسی سکول نے تعطیلات کے عرصے میں سمر کیمپ لگانا ہو گا تو اس کی پہلے ڈسٹرکٹ سکولز اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنا لازم ہو گی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سکولز کے مطابق اگر کسی سرکاری یا نجی سکولوں کی انتظامیہ نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سمر کیمپ لگانے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کی تو اسے 20 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا جبکہ دوسری طرف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے اس پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے تجویز پیش کی ہے کہ اگر کوئی نجی سکول بغیر فیس کی دوان تعطیلات سمر کیمپ لگانا چاہتا ہے تو اسے اس کی اجازت ہونی چاہیے۔ سیکرٹری سکولز نے رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر کے سکولوں کے اوقات کار کے بارے میں بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران تمام سرکاری اور نجی سکول صبح سات بجے سے گیارہ بجے تک تدریسی عمل کو جاری رکھ سکیں گے۔ ٓ
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات