بنگلہ دیش؛روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں میں بیماریاں کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں، عالمی ادارہ صحت

بدھ مئی 18:29

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں میانمار کے روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں میں کالرا اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے،جس کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔بد ھ کو ڈائریکٹر عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی آپریشنز ڈاکٹر رچرڈ برینین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں زیادہ تر روہنگیا پناہ گزین ایسے کیمپوں میں رہ رہے ہیں جہاں گنجائش سے زیادہ پناہ گزینوں کی رہائش ہے اور وہاں پر سفائی ستھرائی کا نظام خراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ کو فنڈز کی کمی کا مسئلہ بھی درپیش ہے،تاہم اس کے باوجود بیماریوں کو روک تھام کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔۔بنگلہ دیش کو گزشتہ سال اگست میں روہنگیا پناہ گزینوں کے بحران سے دوچار ہونا پڑا تھا جب میانمار کی ریاست راکھین میں مسلم اکثریتیروہنگیا باشندوں نے فوجی کارروائی شروع ہونے کو بعد بنگلہ دیش کا رخ کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

اس وقت 6 لاکھ 70 ہزار روہنگیا باشندوں نے بنگلہ دیشمیں پناہ لی تھی۔ ڈاکٹر رچرڈ برینین نے کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد اب 9 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو کوکس بازار کے ایک درجن پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔کیمپوں میں بیماریوں کے باوجود پناہ گزینوں کے مرنے کی شرح کم ہے۔۔

متعلقہ عنوان :