شعیب ملک کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان، اور وہ بھی کس ٹورنامنٹ کے بعد

2019کا ورلڈ کپ ون ڈے کیرئیر کا آخری ایونٹ ہوگا،شعیب ملک ٹی ٹونٹی میچز کھیلتے رہا ہوں ،بیان/آ ل رائونڈر نے کیربیئن پریمیر لیگ کی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز سے معاہدہ بھی کرلیا

بدھ مئی 18:38

شعیب ملک کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان، اور وہ بھی کس  ٹورنامنٹ کے بعد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ 2019ء کا ورلڈ کپ ون ڈے کیرئیر کا آخری ایونٹ ہوگا۔ویڈیو پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ ورلڈ کپ ان کے کیرئیر کا آخری ورلڈ کپ ہوگا لیکن وہ ٹی ٹونٹی میچز کھیلتے رہیں گے اور خواہش ہے کہ وہ 2020ء میں ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ بھی کھیلیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ ان کا مقصد یہ دونوں ایونٹ کھیلنا ہیں اور دیکھنا ہے کہ یہ کیسے ہوگا۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانے والی کیربیئن پریمیر لیگ کی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز سے معاہدہ کرلیا۔شعیب ملک کیربیئن پریمیر لیگ میں پانچ برس بارباڈوس کی نمائندگی کرتے رہے ہیں تاہم اس بار وہ گیانا ایمازون وارئیرز کی نمائندگی کرتے دکھائی دیں گے۔آل رائونڈر نے کہا کہ اپنی نئی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سی پی ایل میں کھیلنا بڑی اہمیت رکھتا ہے اور اس لیگ میں کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔

متعلقہ عنوان :