ایل ڈی اے کا جی ٹی روڈ پر 6غیر قانونی رہائشی سکیموں کیخلاف آپریشن، چار دیواریاں‘سڑکیں و دیگر انفراسٹرکچر مسمار

بدھ مئی 18:42

لاہور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز کے عملے نے گزشتہ روزشاہدرہ سے پار جی ٹی روڈ مریدکے کے قریب واقع چھے غیر قانونی رہائشی سکیموں کیخلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں، آپریشن کے دوران البدرہائوسنگ سکیم‘سٹی اسٹیٹ ‘ الوہاب ہائوسنگ سکیم‘ نور پارک ‘ احمد ڈویلپرز اور سیٹلائٹ ٹائون کی چار د یواریاں‘ سیوریج سسٹم ‘سڑکیں ‘دفاتر اور دیگرانفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :