ملٹی نیشنل کمپنیاں رمضان بازاروں میں رعایتی نرخوں پراسٹالز لگائیں گی،ڈی سی لاہور

بدھ 9 مئی 2018 18:42

لاہور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے کہا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں رمضان بازاروں میں رعایتی نرخوں پر اپنے اسٹالز لگائیں گی، اسٹالز کی سکیورٹی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا،اس سلسلہ میں رمضان بازاروں میں ملٹی نیشنل ونیشنل کمپنیوں کے سٹالز کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں شیزان انٹرنیشنل ، دیوان فوڈز، بابا رائس، قرشی انڈسٹریز، مرحبا لیبارٹری، پاکستان فروٹ جوس، منیلا آئل ، لانیچر، ہمدرد لیب، آفتاب قرشی،کسان ، دیگر کمپنیوں کے نمائندگان ، ڈی او انڈسٹری ،ڈی او فوڈ و دیگر نے شرکت کی، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو اسٹالز کو نمایاں جگہ پر لگانے کیلئے جگہ دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ پراڈکٹ کے اعلانات بھی کئے جائیں گئے،خواہش مند کمپنیاں رعایتی نر خوں پر سٹالز لگانے کیلئے ڈی او فوڈ سے رابط کریں، انہوں نے کہا کہ ملٹی نیشنل و نیشنل کمپنیوں کو اسٹالز کے حوالے سے مسائل کو روزانہ کی بنیاد پر دیکھا جائیگا، علاوہ ازیں سمیر احمد سید کی زیر صدارت پرائس کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں اشیاء ضررویہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا، انہوں نے کہا کہ صارفین اور تاجران کے نقطہ نظر کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد اشیاء ضروریہ کی نئی لسٹ جاری کی جائیگی، دیگر اضلاع میں اشیاء ضروریہ کے حوالے سے ڈی او انڈسٹریز نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی ، ڈی سی نے کہا کہ رمضان المبارک کی مناسبت سے اشیاء ضروریہ کے ریٹس کو کنٹرول میں رکھا جائیگا۔