سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب کا کمشنر، ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ گندم خریداری مراکز کا دورہ

بدھ مئی 18:42

لاہور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب خرم آغا، کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خاں سنبل اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے گندم خریداری مراکز کا دورہ کیا، ایڈیشنل کمشنر ریونیو طاہر فاروق، اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ فوڈ کے افسران ان کے ہمراہ تھے، سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب ،کمشنر اور ڈی سی نے برکی گندم خریداری مرکز اور کاچھا منڈی میں انتظامات کا جائزہ لیا، ڈی سی نے باردانہ تقسیم اور گندم کے حصول کی بریفنگ دی، خرم آغا اورعبداللہ خاں سنبل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے بہترین انتظامات کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :