پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

بدھ 9 مئی 2018 18:42

لاہور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام "Nuclear Regulatory Framework and Oversight Process in Pakistan" کے موضوع پر سنٹر کے آڈیٹوریم میںسیمینار کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر سابق چیئرمین نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی ڈاکٹر محمد انور حبیب ، ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران ، ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز اور طلبائو طالبات نے شرکت کی، اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد انور حبیب نے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان میں ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی اہمیت اورگورننس میں پی این آر اے، اوگرا، نیپرااور پیمرا کے کردار پرسیر حاصل گفتگو کی۔