سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے تحت پہلی عالمی کانفرنس برائے مینجمنٹ ، بزنس اور لیڈرشپ (کل) سے شروع ہوگی

بدھ 9 مئی 2018 18:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ’’مئنجمنٹ ، بزنس اور لیڈرشپ ‘‘ کے موضوع پر ہونے والی پہلی عالمی دوروزہ کانفرنس کل (جمعرات) سے مقامی ہوٹل میں شروع ہورہی ہے۔ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین اقتصادیات اور تعلیم شرکت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کریں گے۔

جبکہ شعبہ بزنس اینڈ ایڈمنسٹریشن کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی چنڑ خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ اس عالمی کانفرنس میں امریکا کے اسکالر ڈاکٹر جوائن رولی اور ڈاکٹر والس فورڈ، لتھوینیا کے ڈاکٹر ڈالیا اسٹریمکنی اور سری لنکا کے ڈاکٹر آسوکا جینا داس اور ملکی ماہرین میں عثمان منیر، شمس الدین شیخ ، مہر ملک ، نیسم بیگ اور دیگر ماہرین شرکت کریں گے۔