نوکوٹ، آندھی اور تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے کاروباری زندگی متاثر

بدھ 9 مئی 2018 18:47

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) نوکوٹ اور اس کے گردونواح دو روز سے جاری آندھی اور تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے کاروباری زندگی متاثر ہوکررہ ہی ہے جھکڑوں سے آم کے باغات میں بھی آم گرنا شروع ہوگئے شہربھر میں آم کی سستی داموں فروخت جاری تفصیلات کے مطابق نوکوٹ فضل بھنبھرو نفیس نگر ٹالہی رحیم خان نوتکانی بھوڈو چانڈیوسمیت متعدد دیہی علاقوں میں دو روز سے آندھی اور تیز ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہیں جس کے باعث زندگی مفلوج ہوکررہ کئی جبکہ تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے سے بجلی کی تاریں آپس میں جوڑنے بجلی کی آنکھ مچولی بھی وقفہ وقفہ سے جاری ہے جبکہ کئی علاقوں میں آم کے باغات میں تیاری کے آخری مراحل کے دوران ہواؤں سے آم گرنا شروع ہوگئے ہیں جس سے ٹھیکیداروں کو لاکھوں روپے کا ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے اورتیز ہواؤں سے گرنے والے مختلف اقسام آم مارکیٹ میں آنا شروع ہوگئے ہیں اور شہر میں ریڑھیوں پر سرولی 50روپے سندھڑی 50روپے لنگڑا 60روپے دیسی آم 30روپے فی کلو گرام میں فروخت ہورہے ہیں جبکہ آم کے باغات کے ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ ایک تو پانی کی کمی کی وجہ سے آم کی پیداوار کم ہوئی ہے اور دوسری جانب تیزآندھی او رہواؤں سے آم گرنا شروع ہوگئے اور مارکیٹوں اونے پونے داموں پر فروخت کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ گرنے والے آموں کا منڈیوں کوئی نرخ نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :