نوکوٹ میں پینے کے پانی کابحران شدت اختیار کرگیا،شہریوں کا ٹاؤن آفیسر کے دفتر کا گھیراؤ

بدھ 9 مئی 2018 18:47

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) نوکوٹ میں پینے کے پانی کابحران شدت اختیار کرگیا ہے شہر یوں نے تنگ آکر ٹاؤن کمیٹی نوکوٹ میں احتجاج اور ٹاؤن آفیسر کے دفتر کا گھیراؤ کیا ٹاؤن آفیسر کی پانی کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کے بعد منتشرہوگئے تفصیلات کے مطابق شاخوں میں پانچ ماہ سے جاری پانی کی قلت کے بعد اب پانی کی قلت کا بحران نے شہروں علاقوںکا رخ کرلیا ہے اور نوکوٹ فراہمی آب اسکیم کے تالابوں میں بھی ذخائر ختم ہونا شروع ہوگئے ہیں شہر کے محلوں اور کالونیوں میں پانچ روز سے پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ نوکوٹ قائم خانی لوہار گودام اوردیگر علاقوں کے سینکڑوں مردو خواتین نے ٹاؤن کمیٹی نوکوٹ کے سامنے سخت مظاہرہ کیا اور پانی کی عدم فراہمی پرٹاؤن کمیٹی انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی جبکہ پانی کے ستائے شہریوں نے احتجاج کے دوران ٹاؤن آفیسر کی دفتر کا گھیراؤ کیا اور آفیس میں گھس کر ٹاؤن آفیسر میر عاطف تالپور کے سامنے احتجاج کیا جبکہ ٹاؤن آفیسر نے شہریوں کو یقین دہانی کہ گزشتہ روز پمپ خراب تھا جو درست کرلیا گیا ہے واٹرسپلائی اسکیم سے پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی فراہمی آب کے تالابوں میں بھی پانی کے ذخائر بھی ختم ہورہے کہ لیکن پھربھی شہر میں ٹیوب ویل کا پانی کا فراہمی کیا جائیگا بعد میں شہریوں نے احتجاج ختم کردیا اور منتشر ہوگئے دوسری جانب ٹاؤن آفیسر نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ محکمہ آبپاشی نوکوٹ کے ایس ڈی او کا تبادلہ ہوگیا ہے اور محکمے کی جانب سے پانی کی فراہمی سے انکار کردیا ہے اور اور اب ہمارے پاس پانی نہیں ہوگا تو شہر کو پانی کہا سے فراہم کریں شہری اگر ٹاؤن کمیٹی کے خلاف احتجاج کررہی ہے تو محکمہ آبپاشی نوکوٹ کے خلاف بھی تو احتجاج کرے تاکہ فراہمی آب کے تالابوں کو پانی فراہم کرے ۔

متعلقہ عنوان :