انتظامی افسرن لائن آف کنٹرول کے متاثرہ علاقوں کے دورے کر کے شہداء و زخمیوں کے اہل خانہ کے سائل معلوم کریں ، وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت

بدھ 9 مئی 2018 18:51

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حید رخان نے انتظامی آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول کے متاثرہ علاقوں کے دورے کر کے شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کے مسائل معلوم کریں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں لائن آف کنٹرول کے متاثرین انڈین فائرنگ کے لیے حکومتی سطح پر فنڈ قائم کیا جائے گا جس کے لیے اپنی 10دن کی تنخواہ بھیجوں گا اپنے ایک انتظامیہ کو دی جانے والی ہدایات میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر متاثرین کنٹرول لائن کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی اس سلسلہ میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی ہے اور ان سفارشات پر سو فیصد عملدرآمد کیا جائے گاوزیراعظم آزادکشمیر نے انتظامی آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے رابطہ رکھیں خاص طور پر بے سہارا خاندانوں کی کفالت یا ذرائع روزگار کے لیے اقدامات اٹھائیں تاکہ متاثرین انڈین فائرنگ کی مشکلات کم ہو سکیں لائن آف کنٹرول پر بسنے والے ملک کی فرسٹ ڈیفنس لائن ہیں جو دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں اور ہندوستانی جارحیت کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں جرات اور بہادری کے ساتھ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے والے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے اس سلسلہ میں انتظامی آفیسران اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔