بجنور سوسائٹی کی انتظامیہ نے واٹربورڈ کے خلاف واٹر کمیشن میں درخواست جمع کرادی

بدھ 9 مئی 2018 18:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) بجنورکوآپریٹیو ہاسنگ سوساٹی اسکیم 33میں غیر قانونی پانی و سیوریج کے کنکشن کے معاملے پر سوسائٹی کی انتظامیہ نے واٹر کمیشن میں درخواست جمع کرادی ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سوساٹی کی زمین پر ناجاز قبضہ ہے۔

(جاری ہے)

ناجائز قبضے کی وجہ سیزمین پر تعمیرات کا آغاز نہیں کیاجاسکااور نہ ہی سوسائٹی نے اب تک پانی و سیوریج کے حصول کے لیے واٹر بورڈ کو کو درخواست دی۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈقبضہ مافیا کو پانی و سیوریج فراہم کررہا ہے۔سوسائٹی کی انتظامیہ نے کئی مرتبہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکو غیر قانونی کنکشن ختم کرنے کے لیے درخواستیں دیں لیکن واٹر بورڈ کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ۔ سربراہ واٹر کمیشن سے استدعا کی جاتی ہے کہ زمین کا معانہ کرتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ کو غیر قانونی کنکشن کو ختم کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :