بیت النور کی زمین کی غیر قانونی فروخت،عدالت کا نیب حکام کو 16اگست تک تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

بدھ 9 مئی 2018 18:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے بیت النور کی زمین کی غیر قانونی فروخت کے حوالے دائر درخواست پر نیب حکام کو 16اگست تک تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں بلڈر ذولفقار میرانی سمیت 5 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔ملزمہ کوثر جمیل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بیت النور سوسائٹی میری زمین تھی جو میں نے بلڈر ذولفقار میرانی کوفروخت کردی تھی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی سی ایل والے اس پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ ذوالفقار میرانی کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی سی ایل نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس کہ بعد عدالت نے حکم امتناع جاری کردیا تھا ۔ڈیڑھ سال سے نیب تحقیقات کر رہی ہے مگر ابھی تک کچھ نہیں ملا ۔ڈیڑھ سال سے پروجیکٹ پر کام بند ہے جس کے باعث ہمیں نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔ مزید 6 ہفتوں کی مہلت دی جائے ۔عدالت نے نیب حکام کو 16اگست تک تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :