راؤ انوار کے خلاف درخواست دائر کرنے والے وکیل نے سکیورٹی کے لیے سندھ ہائی کورٹ کورٹ سے رجوع کرلیا

بدھ مئی 18:51

راؤ انوار کے خلاف درخواست دائر کرنے والے وکیل نے سکیورٹی کے لیے سندھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کے مبینہ جعلی مقابلوں کی تحقیقات کے لئے درخواست دائر کرانے والے وکیل نے سیکورٹی واپس لینے پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔بدھ کو معروف وکیل مزمل ممتاز نے سیکورٹی واپس لینے کے خلاف درخواست دائر کرائی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کہ انہیں پہلے لاپتہ افراد کی مقدمات کی پیروی کے باعث سیکورٹی دی گئی لیکن جب انہوں نے راؤ انوار کے خلاف درخواست دائر کرائی تو سیکورٹی واپس لے لی جارہی ہے۔

درخواست میں انکی جانب سے مزید کہا گیا کہ ایس ایچ او ابراہیم حیدری نے دھمکی دی کہ سابق ایس ایس پی راو انوار کے خلاف دائر درخواست واپس نہ لی تو سیکورٹی واپس لے جائے گی۔۔ایڈوکیٹ مزمل ممتاز کی جانب سے دائر درخواست میں سندھ حکومت، آئی سندھ،،راو انوار اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایڈوکیٹ مزمل ممتاز نے راو انوار کی جانب سے جعلی مقابلوں 250 افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کے لئے درخواست دائر کرارکھی ہے۔