Live Updates

تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

بدھ 9 مئی 2018 18:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) سیشن جج شرقی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی جانب سے دائر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست50 ہزار روپے کے عوض منظور کرلی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی زیدی نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے سیشن جج شرقی سے رجوع کیا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کے خلاف تھانہ عزیز بھٹی میں ہنگامہ آرائی، بلوہ اور جلاو گھیراو کی دفعات کے مقدمات درج ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات