سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہفتے کو اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

بدھ 9 مئی 2018 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہفتے کو اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار پر مشتمل 3رکنی بینچ اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے تمام صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرلز،مئیر کراچی،چیف سیکرٹری،سیکریٹری صحت و فوڈ ،پراسیکوٹر جنرل نیب،آئی جی سندھ و دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

بینچ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ،،جسٹس فیصل ارب اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہوں گے ۔سپریم کورٹ میں سندھ میں صاف پانی و ماحول کی فراہمی، مٹھی میں 5 بچوں کی ہلاکت ،بحریہ ٹاؤن کے خلاف آبادکی درخواست ،گردوں کی پیوندکارہ ازخود نوٹس کیس،نجی بینکوں کے انضمام،سندھ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوںکے کیسز کی سماعت ہوگی ۔