Live Updates

سندھ ہائی کور ٹ میں 12مئی کو پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے جلسوں کو منسوخ کرانے کے لیے درخواست دائر

بدھ 9 مئی 2018 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) سندھ ہائی کور ٹ میں 12مئی کو پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے جلسوں کو منسوخ کرانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈوکیٹ اقبال کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 12 مئی 2007 میں خون ریزی کا واقع رونما ہوا۔شہر میں امن کی بحالی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتھک محنت کی۔کچھ عناصر کراچی کے امن کو سبو تاژ کرنا چاہتے ہیں۔اگر 12 مئی کو شہر میں جلسے ہوئے تو خون ریزی کا خطرہ ہی,۔عدالت سے استدعا ہے کہ 12 مئی کو ہونے والے تمام جلسوں کے اجازت نامے منسوخ کیے جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات