شازیہ مری کی جعلی ڈگری کے حوالے سے دائر درخواست الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کرنے کا حکم

بدھ 9 مئی 2018 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری کے حوالے سے دائر درخواست الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 16مئی تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو درخواست گذار عطا محمد چانہیو کے وکیل بیرسٹر رفیق کلوڑ نے عدالت میں موقف اختیا ر کیا کہ شازیہ مری نے جو ڈگری الیکشن کمیشن میں پیش کی، وہ اصل میں کسی اور ڈگری ہے۔

(جاری ہے)

شازیہ نامی لیاری کی لڑکی کے نام پر جاری ڈگری الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی۔عدالت نے درخواست الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 16مئی تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ شازیہ مری کی جعلی ڈگری معاملے پر سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ سن چکے ہیں۔جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔جسٹس سجاد علی شاہ سربراہی میں بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا نہیں۔فیصلہ نہ سنانے کے باعث درخواست پر از سر نو سماعت ہو رہی ہے ۔