ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس ، رمضان کے بعد کیس کی تاریخ رکھنے کے لئے کی گئی زبانی استدعا مسترد

بدھ مئی 18:56

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس ، رمضان کے بعد کیس کی تاریخ رکھنے کے لئے کی گئی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ اور دیگر کے خلاف دائر جعلی ڈگری کیس کی سماعت،، عدالت نے کیس میں نامزد ملزمان کے وکلا کی جانب سے رمضان کے بعد کیس کی تاریخ رکھنے کے لئے کی گئی زبانی استدعا مسترد کرتے ہوئے کارروائی 2 جون تک ملتوی کردی۔بدھ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ اور دیگر کے خلاف دائر جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت کے روبرو کیس میں نامزد ایگریکٹ گروپ کے سی ای او اور مرکزی ملزم شعیب شیخ انکی اہلیہ عائشہ شیخ سمیت دیگر 14 ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت میں ایگزیکٹ گروپ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ منی لانڈرنگ کی طرح جعلی ڈگری کیس بھی سیشن جج کوبھجوایا جائے کیونکہ دونوں مقدمات ایک ہی نوعیت کے ہیں، ایگزیکٹ گروپ کے وکیل کی استدعا پر فاضل جج نے ریماکس دیئے کہ پہلے منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ ہونے دیں پھر جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

عدالت سے کیس میں نامزد ملزمان کے وکلا نے کیس کی تاریخ رمضان کے بعد رکھنے کی زبانی استدعا کی۔۔۔۔عدالت نے ملزمان کے وکلا کی جانب سے کی گئی زبانی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ عدالت اتنی لمبی تاریخیں نہیں دے سکتی۔بعد ازاں عدالت نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 2 جون تک ملتوی کردی۔۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی امداد کھوسو کی عدالت میں ایگریکٹ کے سی ای او شعیب شیخ اور دیگر ملزمان کے خلاف دائر منی لانڈرنگ کیس کی بھی سماعت ہوئی۔

عدالت میں کیس کے مرکزی ملزم ایگریکٹ گروپ کے سی ای او شعیب شیخ اور دیگر ملزمان جنید اور یونس پیش ہوئے تاہم عدالت نے کارر سیشن جج عمرکورٹ احمد صبا کے اچانک انتقال پر عدالتی کارروائی معطل ہونے کے باعث کل تک کے لئے ملتوی کردی۔۔۔واضح رہے کہ کل عدالت میں کیس میں نامزد مرکزی ملزم شعیب شیخ کی جانب سے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کے لئے دائر درخواست پر انکے وکلا دلائل دینگے۔۔