کورنگی میں اناڑی ڈرائیور کی جلد بازی نے نوجوان کی جان لے لی

پولیس کے شہر کے مختلف علاقوں میں تابڑ توڑ چھاپے منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز سمیت 12 ملزمان گرفتار

بدھ 9 مئی 2018 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) کورنگی میں اناڑی ڈرائیور کی جلد بازی نے نوجوان کی جان لے لی،پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا،پولیس کے شہر کے مختلف علاقوں میں تابڑ توڑ چھاپے منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ بال بم اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورنگی میں ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا،پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر تحویل میں لے لیا حادثہ ٹینکر ڈرائیور کی جانب سے ہونے والی جلد بازی کے باعث پیش آیا،ایس آئی یو کے عملے نے منگھوپیر سے دو اسٹریٹ کرمنلز یاور اور عزیز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا،،بغدادی پولیس کی لیاری میں خفیہ اطلاع پر کارروائی 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،دستی بم اور اعوان بم برآمد کر لئے،ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے،،نیو کراچی پولیس نے دو ملزمان عمران اور اشرف کو گرفتار کرکے اسلحہ بال بم اور بم بنانے کا سامان برآمد کرلیا،گارڈن پولیس نے دو ملزمان کمال اور اکبر کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔