کراچی کی ڈیفنس سوسائٹی سے دن دہاڑے اغوا ہونے والے بلڈر کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا

بدھ 9 مئی 2018 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) کراچی کی ڈیفنس سوسائٹی سے دن دہاڑے اغوا ہونے والے بلڈر کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا،، سی پی ایل سی اور پولیس مغوی کی بازیابی کے لیے کوشش میں مصروف ، مغوی عبدالطیف سوراٹھیا کی کسی سے دشمنی نہیں ہے نہ ہی ابتک تاوان کا مطالبہ کیا گیا، مغوی کے کاروباری شراکت دار نے کچھ خدشات ظاہر کیے ہیں اسکی روشنی میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سے بلڈر کا اغوا،ساحل پولیس نے اغوا کا مقدمہ تو درج کر لیا لیکن مغوی کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا،سیٹیزن پولیس لائژن کمیٹی اور پولیس مغوی کی بازیابی کے لیے کوشاں ہے ۔تفتیشی ذرائع کے مطابق مغوی کی کسی سے دشمنی نہیں اور نہ ہی ابتک تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مغوی کے کاروباری شراکت دار نے کچھ خدشات ظاہر کیے ہیں جسکی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جارہی ہے۔عبدالطیف سوراٹھیا کو منگل کی دوپہر دفتر کے باہر سے پولیس کی وردی سے مشابہ کپڑے میں ملبوس شخص سمیت دیگر ملزمان نے اغوا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :