جیکب آبادمیں نئے ووٹوں کے اندراج کے لیے 5323درخواستیں موصول 932ووٹوں پر اعتراض داخل

بدھ مئی 19:12

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) جیکب آبادمیں نئے ووٹوں کے اندراج کے لیے 5323درخواستیں موصول 932ووٹوں پر اعتراض داخل کئے گئے ہیں ضلع الیکشن کمشنر تفصیلات کے مطابق ضلع الیکشن کمشنر جیکب آباد پرویزاحمد کلوڑنے رابطہ کرنے پربتایاکہ جیکب آبادمیں لگائے گئے ڈسپلے سینٹر کے ذریعے 5323نئے ووٹوں کے اندراج کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ 932داخل ووٹوں پر اعتراضات داخل کیے گئے ہیں جبکہ درستگی کے لیے 47درخواستیں آئی ہیں کل 6302درخواستیں الیکشن کمیشن جیکب آبادکو موصول ہوئی ہیں ووٹوں کے اندراج کے حوالے سے جیکب آبادمیں 47درخواستیں قادیانیوں کی ہیں انہوںنے بتایاکہ اس سے قبل جیکب آبادمیں 27ووٹ قادیانیوں کے داخل تھے ۔

متعلقہ عنوان :