کار گردگی کی بنیاد پر عوام میں جائیں گے،طلال چودھری

مخالفین کو مختلف حلقوں سے امید وار ہی نہیں مل رہے ،لوگ اپناغصہ ووٹ پرنکالتے ہیں،خطاب

بدھ 9 مئی 2018 19:19

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لوگ پینسٹھ سال کی عمر میں لوگوں سے عزت کرواتے ہیں اور مائوں بہنوں سے دعائیں لیتے ہیں لیکن یہ پاکستان کا کلچر تباہ کرنے پے تلے بیٹھے ہیں ۔کیا ان کی مائیں بہنیں نہیں ہیں ہمارے معاشرہ میں لوگ پیروں کے پائوں چومتے ہیں لیکن انہوں نے پیر کے پائوں ہی کسی اور طرف کر دیے ۔

حلقہ پی پی 100 سے مسلم لیگ (ن) کے امید وار شاہد اقبال اعوان کی انتخابی مہم کے آغاز پر معززین حلقہ اور مسلم لیگ (ن) کے راہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم کار گردگی کی بنیاد پر عوام میں جائیں گے اور دوبارہ جیت کر نواز شریف کو وزیراعظم بنوائیں گے ۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین کو فیصل آباد کے مختلف حلقوں سے ابھی تک امید وار ہی نہیں مل رہے سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی سکول اور ہسپتالوں کی تعمیر تو دور کی بات ان سے کراچی کا کچرا بھی نہیں اٹھایا جاتا اور سندھ کے تعلیمی اداروں سے نقل کلچر بھی ختم نہیں ہو سکا ۔

(جاری ہے)

کے پی کے کے ہسپتالوں کا پنجاب کے ہسپتالوں سے موازنہ کریں تو آپکوحقیقت نظر آجائے گی۔وفاقی وزیر مملکت نے کہاہے کہ کسی سے کوئی گلا شکوہ ہو تو لوگ غصہ ووٹ پر نکالتے ہیں ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو چھوڑیں آپکا ووٹ مجھے ایم این اے ہی نہیں بنائے گا بلکہ آپ کا ووٹ مجھے وزیر اعظم بھی بنائے گاشاہکوٹ ،کھرڑیانوالہ ،ستیانہ ، ننکانہ اور دیگر سڑکوں کی تعمیر نہ ہونے پر انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کی اور کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو سب سے پہلے ان سڑکوں کی تعمیر کرائوں گا۔

انتخابی مہم کا آغاز کرنے پر شاہد اقبال اعوان نے معززین حلقہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے پانچ سالہ دور حکومت میں کوئی کرپشن کی ہو یا ترقیاتی کاموں میں کوتاہی برتی ہو تو وہ احتساب کے لئے عوام کی عدالت میں حاضر ہیںاجلاس سے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری آفتاب اکبر چوہدری اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور شاہد اقبال اعوان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔