امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے میں گرفتار امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی افسر ضمانت پر رہا

بدھ مئی 19:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے میں گرفتار امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملہ میں گرفتار کیے گئے امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کو وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ اسلام آباد کی سول عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سول جج عدنان رشید نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر کو رہا کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :