یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 9 مئی 2018 19:19

یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔ مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے سبب کسان فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں ،کسان پہلے ہی اپنی گندم آڑھتیوں کو سستے داموں بیچ رہے ہیں مزید ستم یہ کہ حکومت نے یوریا کھاد کی فی بوری کی قیمت میں 100 روپے اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے صوبہ بھر کے کسانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یوریا کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو فوری طور پر کم کرے۔