لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،اشتہاری و روپوش سمیت 8ملزمان گرفتار

بدھ مئی 19:23

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری اور روپوش 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رحمت پور پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں روپوش ملزم نیاز عرف آچر بگھیو کو پسٹل اور گولیوں سمیت، قمبر شہدادکوٹ ضلع کے روپوش ملزم خادم چانڈیو، مارکیٹ پولیس نے دوران چیکنگ اشتہاری ملزم عبدالرزاق جتوئی، الہہ آباد پولیس نے ایئرویز کے قریب روپوش ملزم ہمت عرف صالح شیخ اور نوڈیرو پولیس نے پیر جان روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم صادق میربحر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان پر ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :