سیاستدانوں کی حب الوطنی پر شک کرنا افسوسناک ہے، آفتاب احمد خان شیرپائو

بدھ مئی 19:23

سیاستدانوں کی حب الوطنی پر شک کرنا افسوسناک ہے، آفتاب احمد خان شیرپائو
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی حب الوطنی پر شک کرنا افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاستدان قومی سرمایہ ہیں، ان کی حب الوطنی پر شک کرنا افسوسناک ہے، قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے کچھ دنوں پہلے 4 ہزار پاکستانیوں کو امریکہ کے حوالہ کرنے کی بات کی تھی جس کی بعد میں تردید کی گئی اور اب انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بات کرکے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

آفتاب شیرپائو نے کہا کہ اداروں کو ایسے معاملات میں احتیاط کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ نے حکومت کو مشکل میں ڈال دیاہے، بہتر ہوتا عدالت عظمیٰ اس معاملہ پر خود فیصلہ کرتی۔