چینی مینو فیکچر نے اپنا ایکسکویٹر بنا لیا،روزانہ 30ہزار ٹن میٹریل کی کھدائی کر سکتی ہے

بدھ مئی 19:29

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) مشرقی چین کے صوبہ جیانگ سو رواں ماہ اپریل میں پروڈیکشن لائن سے زمین کی کھدائی کرنے والی ایک دیوہیکل مشین باہر آ گئی ہے ، یہ مشین ایک جھٹکے میں 50ٹن کوئلہ سمیٹ سکتی ہے ،یہ چین کی سب سے بڑی ہائیڈالک مٹی اٹھانے والی مشین ہے جو سو فیصد مقامی طور پر تیار کی گئی ہے ، یہ مشین نہ صر ف اپنے خوبصورت قد و کاٹ بلکہ اس کو بنانے میں استعمال کی جانے والی 52خود بنائی جانے والی ٹیکنالوجیوں کے حوالے سے عالمی پیمانے کے بنانے والوں سے بھی مسابقت کر سکتی ہے ،یہ بات اس کو بنانے والے شو چو کنسٹرکشن مشینری گروپ کمپنی لمٹیڈ (ایکس سی ایم جی)میں کام کرنے والے ایک شخص نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ زبردست بھاری برکم مشین روزانہ کم از کم 30ہزار ٹن میٹریل کی کھدائی کر سکتی ہے اور 60000گھنٹے تک باحفاظت کام کر سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :