سپریم کورٹ اصغر خان کیس کے فیصلے پر حکومت سے عملدرآمد کروائے، غلام سرور خان

نواز شریف نے بھارت کے زر مبادلہ کے زخائر بڑھانے کیلئے 4اعشاریہ 9بلین ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھیجے ، چئیرمین نیب کے نواز شریف پر لگائے گئے الزامات درست ہیں، رہنما پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو

بدھ مئی 19:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اصغر خان کیس کے فیصلے پر حکومت سے عملدرآمد کروائے، نواز شریف نے بھارت کے زر مبادلہ کے زخائر بڑھانے کیلئے اس وقت 4اعشاریہ 9بلین ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھیجے ، چئیرمین نیب کے نواز شریف پر لگائے گئے الزامات درست ہیں۔

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین نیب نے نواز شریف کے حوالے سے جو بات کی ہے وہ درست ہے۔

(جاری ہے)

2016مین یہ خبر قومی اور بین الاقوامی میڈیا میں چلی لیکن مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اس کو دبا دیا۔ میں نے اس حوالے سے ومی اسمبلی مین تحریک التوا بھی پیش کی تھی جس کو اس وقت حکومت نے دبا دیا تھا۔ نواز شریف نے بھارت کے زر مبادلہ کے زخائر بڑھانے کیلئے اس وقت 4اعشاریہ 9بلین ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھیجے جس سے بھارت کی معاشت بہتر ہوئی۔ سٹیٹ بنک کا نیب کے الزامات کی تردید کرنا مذاق ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ اصغر خان کیس دوبارہ سے کھولنا سپریم کورٹ کا احسن قدم ہے۔ سپریم کورٹ اس کیس میں حکومت سے فیصلے پر عملدرآمد کرآئے۔