اصغر خان کیس میں حتمی فیصلہ پاکستانی سیاست کی بہت سی گتھیاں بھی سلجھا دے گا،

اس کیس سے ریاست میں سیاستدانوں کا کردار عیاں ہو جائے گا،عدلیہ جس تیزی کے ساتھ زیر التوا مقدمات نمٹا رہی ہے یہ خوش آئند بات ہے ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت کی پالیمنٹ ہا ئوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ مئی 19:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں حتمیٰ فیصلہ پاکستان کی سیاست کی بہت سی گتھیاں بھی سلجھا دے گا، اس کیس سے ریاست میں سیاستدانوں کا کردار عیاں ہو جائے گا، پا کستان کی عدلیہ جس تیزی کے ساتھ زیر التوا مقدمات نمٹا رہی ہے یہ خوش آئند بات ہے۔وہ بدھ کو پیرلیمنٹ ہا ئوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ جس تیزی کے ساتھ زیر التوا مقدمات نمٹا رہی ہے یہ خوش آئند بات ہے۔ ایسے اقدامات سے پاکستانی عوام کا عدلیہپر وقار بحال ہو گا ۔ اصغر خان کیس پاکستان میں ایک طویل عرصے سے لٹکا ہوا ہے جس کو دوبارہ سے اٹھانا سپریم کورٹ کا اچھا اقدام ہے۔ اگر سپریم کورٹ اصغر خان کیس میں حتمیٰ فیصلہ سنا دیتی ہے تو اس سے عدلیہ کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا اور پاکستان کی سیاست کی بہت سی گتھیاں بھی سلجھ جائیں گی۔ اس کیس سے ریاست میں سیاستدانوں کا کردار عیاں ہو جائے گا۔