الیکشن تاریخ سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد اور قبل از وقت ہیں،ترجمان الیکشن کمیشن

بدھ 9 مئی 2018 19:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) ترجمان الیکشن کمیشن نے الیکشن کی تاریخ سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا، میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد اور قبل از وقت ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کی تاریخ سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد اور قبل از وقت ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایسی کوئی تجویز ابھی تک زیر غور نہیں آئی ۔