اصغر خان کیس میںپیسے لینے دینے والوں کو سلاخوں کی پیچھے ہونا چاہیے،طارق بشیر چیمہ

سیاستدانوں کا ملک کی خفیہ ایجنسیوںسے پیسے لینا افسوسناک ہے، الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہییں، فی الحال الیکشن میں التوا کی وجہ کوئی نظر نہیں آرہی،مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 9 مئی 2018 19:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میںپیسے لینے دینے والوں کو سلاخوں کی پیچھے ہونا چاہیے،استدانوں کا ملک کی خفیہ ایجنسیوں سے پیسے لینا افسوسناک ہے، الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہییں، فی الحال الیکشن میں التوا کی وجہ کوئی نظر نہیں آرہی۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کیلئے حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔آئندہ انتخابات میں حصہ لیناتو دور کی بات ہے جو لوگ ایسے مقدمات میں ملوث ہیں ان کو سلاخوں کی پیچھے ہونا چاہیے۔ سیاستدانوں کا اس ملک کی خفیہ ایجنسیوں سے پیسے لینا افسوسناک ہے۔ سپریم کورٹ کے اصغر خان کے فیصلے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو چکا ہے۔ ایف آئی اے کو بھی آذادانہ طور پر کام کرنے نہیں دیا گیا۔ اگر پیسے لینے اور دینے والوں کو ایک بار سزا مل جائے تو آئندہ کوئی ایسی جرات ہی نہ کرے۔ الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہییں، فی الحال الیکشن میں التوا کی وجہ کوئی نظر نہیں آرہی