سرگودھا میں بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ گر کر تباہ،طیارہ گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 9 مئی 2018 19:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ،واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ بدھ کو سرگودھا کے نواحی گاں 86 شمال کے قریب بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

طیارہ گرنے کی اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی ادارے فورا موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔طیارہ گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم اس میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :