اسرائیلی وزیر اعظم روسی صدر سے اہم ملاقات کیلیے روانہ،شام میں ایرانی کردار کے حوالے سے تحفظات ہیں

بدھ مئی 19:39

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہوروسی صدر ولادیمیر پوٹن سے اہم ملاقات کے لیے روانہ ہو گئے،،اسرائیل شام میں ایران کے کردار کے حوالے سے تحفظات رکھتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقاسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے لیے روس روانہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیر اعظم شام کی صورتحال کی وجہ سے حالیہ چند مہینوں میں متعدد مرتبہ صدر پوٹن سے ملاقاتیں اور ٹیلی فون پر گفتگو کر چکے ہیں۔

اسرائیل شام میں ایران کے کردار کے حوالے سے بھی تحفظات رکھتا ہے۔ روس روانگی سے قبل نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ان کی پوٹن سے ہر ملاقات اہم ہوتی ہے لیکن یہ خاص طور پر اہم ہے۔ روس اور اسرائیل نے شام میں کسی حادثاتی جھڑپ سے بچنے کے لیے ایک ہاٹ لائن بھی قائم کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :