جرمنی کی انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائیاں،3مشتبہ اسمگلرز گرفتار

بدھ مئی 19:39

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) جرمنی میں انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، چھاپے کے دوران انسانوں کے تین مشتبہ اسمگلر زکوگرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز 800 جرمن پولیس اہلکاروں نے انسانوں کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین جرمن صوبوں میں ایک ساتھ چھاپے مارے۔ منگل کی صبح مارے گئے ان چھاپوں کے دوران تین مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ان میں سے دو جرمن جبکہ ایک روسی شہری ہے۔ ان پر مشرقی یورپی ملک مالدووا کے شہریوں کو رومانیہ کے جعلی پاسپورٹس پر اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس نیٹ ورک میں آسڑیا کی ایک سکیورٹی فرم کے وہ پانچ افراد بھی شامل ہیں، جو ایسے افراد کو بطور سکیورٹی گارڈز ملازمتیں فراہم کرتے تھے۔ پولیس گزشتہ اکتوبر سے اس بارے میں غیر اعلانیہ تفتیش جاری رکھے ہوئے تھی۔

متعلقہ عنوان :