جرمنی ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ،جرائم کی شرح30برسوںمیں کم ترین ریکارڈ،جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر

بدھ مئی 19:39

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کے مطابق جرمنی اب ماضی کے مقابلے میں ’زیادہ محفوظ‘ ہے،،جرمنی میں جرائم کی شرح گذشتہ 30برسوں کے مقابلے میں کم ترین رہی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے۔ جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کے مطابق جرمنی اب ماضی کے مقابلے میں ’زیادہ محفوظ‘ ہے۔

(جاری ہے)

2017 میں قریب پانچ اعشاریہ آٹھ ملین جرائم کا ارتکاب کیا گیا، جو 1992 کے بعد سے کم ترین تعداد ہے۔ اسی شرح کو آبادی کے لحاظ سے دیکھا جائے، تو یہ گزشتہ تیس برسوں کی کم ترین شرح ہے۔ دوسری جانب اس وقت44 فیصد جرمن باشندے چار برس پہلے کے مقابلے میں خود کو کم محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ اس کی وجوہات دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور مہاجرین کی آمد بتائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :