Live Updates

تحریک انصاف کے عامر ڈوگر کا بجلی چوری کا جھوٹا مقدمہ بنانے پرعابد شیر علی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان

مجھے سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ، عابد شیر علی میپکو سے ہر ماہ بھتہ لیتا ہے اور سیاسی بھرتیاں کرواتا ہے، میرے اوپر بجلی چوری کے الزامات کیلئے بنائی کمیٹی نے مجھے با عزت بری کیا ہے،جنوبی پنجاب تبدیلی کے سفر میں کپتان کے ساتھ کھڑا ہو چکا ہے،ن لیگ ہر بڑے منصوبے میں بھتہ وصول کر رہی ہے اور کرپشن میں ملوث ہے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 9 مئی 2018 19:42

تحریک انصاف کے عامر ڈوگر کا بجلی چوری کا جھوٹا مقدمہ بنانے پرعابد شیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نیبجلی چوری کا جھوٹا مقدمہ بنانے پرعابد شیر علی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ، عابد شیر علی میپکو سے ہر ماہ بھتہ لیتا ہے اور سیاسی بھرتیاں کرواتا ہے۔

میرے اوپر بجلی چوری کے الزامات کیلئے بنائی کمیٹی نے مجھے اس جرم سے با عزت بری کیا ہے،واپڈا کی نا اہلی کے باعث ملک بھر میں 15سی18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جنوبی پنجاب تبدیلی کے سفر میں کپتان کے ساتھ کھڑا ہو چکا ہے،ن لیگ ہر بڑے منصوبے میں بھتہ وصول کر رہی ہے اور کرپشن میں ملوث ہے۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملتان میں میرے اوپربجلی چوری کا جھوٹا مقدمہ بنا یا گیا اور مجھے سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا جو کہ قابل مذمت ہے۔ واپڈا کی نا اہلی کے باعث ملک بھر میں 15سی18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ عابد شیر علی میپکو سے ہر ماہ بھتہ لیتا ہے اور سیاسی بھرتیاں کرواتا ہے۔ میرے اوپر بجلی چوری کے الزامات کیلئے بنائی کمیٹی نے مجھے اس جرم سے با عزت بری کیا ہے۔

انتقامی کاروائیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔ جنوبی پنجاب تبدیلی کے سفر میں کپتان کے ساتھ کھڑا ہو چکا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ مسلم لیگ(ن) نے جو 10ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی تھی وہ کہاں گم ہو گئی ہی ن لیگ ہر بڑے منصوبے میں بھتہ وصول کر رہی ہے اور کرپشن میں ملوث ہے۔ پی ٹی آئی کے 11نکات پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں سنگ میل ثابتہوں گے۔ ہم پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنا کر رکھائیں گے۔ سازش کے ذریعے میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔ میں عابد شیر علی کے خلاف عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات