Live Updates

اصغر خان کیس واضح کرتا ہے کہ(ن)لیگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کی تخلیق ہے، عمران خان

کیسے 20 سال تک سپریم کورٹ میں اس سیدھے سادھے مقدمے کی سماعت نہیں کی گئی ،چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹویٹ

بدھ 9 مئی 2018 19:42

اصغر خان کیس واضح کرتا ہے کہ(ن)لیگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کی تخلیق ہے، عمران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس واضح کرتا ہے کہ(ن)لیگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کی تخلیق ہے،کیسے 20 سال تک سپریم کورٹ میں اس سیدھے سادھے مقدمے کی سماعت نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اصغر خان کیس کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اصغر خان کیس واضح کرتا ہے کہ(ن)لیگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کی تخلیق ہے اور کیسے اس پر سرمایہ کاری کی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے نوازشریف کو لاڈلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ یہ بھی بتاتا ہے کہ کیسے لاڈلے کو بچایا جاتا رہا اور کیسے 20 سال تک سپریم کورٹ میں اس سیدھے سادھے مقدمے کی سماعت نہیں کی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات