لاہور ہائیکورٹ ‘ قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے تمام ملزموں نے معافی مانگ لی

عدالت نے ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت جمعہ تک ملتوی

بدھ 9 مئی 2018 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے تمام ملزموں نے معافی مانگ لی ،عدالت نے ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نے ملزمان سے استفسار کرتے ہوئے کہا کیا ملزمان کچھ کہنا چاہتے ہیں،جس پررکن قومی اسمبلی میاں وسیم کو کہنا ہے کہ معافی چاہتا ہوں کوئی دفاع نہیں،ملزم ناصر نے موقف اختیار کیا کہ ہم آپ کے بچے ہیں،شرمندہ ہیں معافی چاہتے ہیں، ملزم جمیل خان نے بھی کہا کہ میں بھی شرمندہ ہوں اور معافی کا طلب گارہوں۔