Live Updates

خلائی مخلوق کا سوال نوازشریف سے کریں‘ نوازشریف کے خلاف نیب کے جھوٹے الزام سے نیب کی ساکھ کو نقصان پہنچا ‘شہبا ز

شر یف چیرمین نیب نوٹس لیں کن عناصر نے ان سے جھوٹے نوٹی فکیشن پر دستخط کرائے‘پنجاب میں نیب کا سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے لیکن تین صوبوں میں نیب کا سورج بادلوں میں چھپا ہے، نوازشریف کے خلاف نیب کے جھوٹے الزام پر ورطہ حیرت میں ہوں‘چوہدری نثار میرے معاملے میں تعریف میں کنجوسی سے کام لیتے ہیں، چوہدری نثار کو مشورہ دیتا ہوں کہ جذبات میں کم آیا کریں ‘ لاہور میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 9 مئی 2018 19:51

خلائی مخلوق کا سوال نوازشریف سے کریں‘ نوازشریف کے خلاف نیب کے جھوٹے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق کا سوال نوازشریف سے کریں‘ نوازشریف کے خلاف نیب کے جھوٹے الزام سے نیب کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے جب کہ چیرمین نیب نوٹس لیں کن عناصر نے ان سے جھوٹے نوٹی فکیشن پر دستخط کرائے‘پنجاب میں نیب کا سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے لیکن تین صوبوں میں نیب کا سورج بادلوں میں چھپا ہے، نوازشریف کے خلاف نیب کے جھوٹے الزام پر ورطہ حیرت میں ہوں‘چوہدری نثار میرے معاملے میں تعریف میں کنجوسی سے کام لیتے ہیں، چوہدری نثار کو مشورہ دیتا ہوں کہ جذبات میں کم آیا کریں ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کرتاہوں، احسن اقبال والا واقعہ افسوسناک ہے اس سے دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی،ملک میں انتہاپسندی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور عمران خان ہم نوالہ اور ہم پیالہ ہیں، عمران خان نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کر دیے جب کہ کے پی میں احتساب بیورو بند پڑا ہے چوہدری نثار میرے معاملے میں تعریف میں کنجوسی سے کام لیتے ہیں، چوہدری نثار کو مشورہ دیتا ہوں کہ جذبات میں کم آیا کریں۔

صحافی کی جانب سے جب خلائی مخلوق کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ خلائی مخلوق کا سوال نوازشریف سے کریں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نیب کا سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے لیکن تین صوبوں میں نیب کا سورج بادلوں میں چھپا ہے، نوازشریف کے خلاف نیب کے جھوٹے الزام پر ورطہ حیرت میں ہوں، اس الزام کے بعد نیب کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ چیرمین نیب کے دستخط سے یہ نوٹی فکیشن جاری ہوا، امید ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں گے جب کہ جن عناصر نے نیب سے یہ غیر مناسب کام کرایا اس سے نیب کی ساکھ مجروح ہوئی اور جانبداری کے شکوک و شبہات کو تقویت ملی لہذا چیرمین نیب نوٹس لیں کن عناصر نے ان سے جھوٹا نوٹی فکیشن سائن کرایا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات