گرمی کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں

عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے پنجاب کا کالج اساتذہ کی گرمیوں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ‘ مراسلہ بھی جاری‘ذرائع

بدھ 9 مئی 2018 19:51

گرمی کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کا کالج اساتذہ کی گرمیوں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ، ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر نصر اللہ ورک کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی موسم گرما کی چھٹیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر نصر اللہ ورک کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سرکاری کالجوں کے اساتذہ کو موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ایکس پاکستان لیو بھی نہیں دی جائے گی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جن اساتذہ کی الیکشن ڈیوٹیز ہیں وہ اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے تاکہ جنرل الیکشن کے دوران مشکلات پیدا نہ ہوں۔ ڈی پی آئی کالجز نے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو اس مراسلے پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔