گرمی کے ستائے شہری ہوشیار رہیں‘لاہور میں جعلی ایئر کنڈیشنز کی فروخت کا انکشاف

ایف آئی اے کی کارروائی،مٹسوبشی کمپنی کے جعلی اے سی تیار کر کے فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتار

بدھ مئی 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) گرمی کے ستائے شہری ہوشیار رہیں‘لاہور میں جعلی ایئر کنڈیشنز کی فروخت کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ٹائون شپ میں الیکٹرونکس کی دکان پر کارروائی کرتے ہوئے مٹسوبشی کمپنی کے جعلی اے سی تیار کر کے فروخت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے ملزمان سے جعلی اے سی اور دیگر کمپنیوں کے لوگو برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان کی نشاندہی پر دیگر مقامات پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :