ملازمین دفتر کا حسن اور ایک گھر میں فرد کی مانند ہوتے ہیں ‘ملازمت سے ریٹائرڈمنٹ سروس کا حصہ ہے ‘اچھا کام اور فرائض احسن طریقہ سے انجام دینے والے ملازمین کی ہر کوئی تعریف کرتا ہے

ناظم اعلیٰ محکمہ لائیو سٹاک ڈیری اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ کا تقریب سے خطاب

بدھ 9 مئی 2018 19:51

مظفرآبادٍ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) ناظم اعلیٰ محکمہ لائیو سٹاک ڈیری اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ نے کہا ہے کہ ملازمین دفتر کا حسن اور ایک گھر میں فرد کی مانند ہوتے ہیں ۔ملازمت سے ریٹائرڈمنٹ سروس کا حصہ ہے ۔اچھا کام اور فرائض احسن طریقہ سے انجام دینے والے ملازمین کی ہر کوئی تعریف کرتا ہے ۔تمام ملازمین کی کوشش ہونی چاہئیے کہ وہ محکمہ کی نیک نامی کیلئے کام کریں رزق حلال کمانا عین عبادت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار محکمہ لائیو سٹاک کے دو آفیسران سٹور اافیسر محمد رفیق اور سٹینو گرافر /ڈیٹا انٹری آپریتر فراز اعوان کی ریٹائرڈمنٹ کے موقع پر نظامت اعلیٰ میں ان کے اعزاز میں منعقدہ پروقار تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تنظیم غیر جریدہ ملازمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خواجہ عبدالوحید ،ڈاکٹر شاہد گردیزی ،شوکت قریشی ،الطاف حسین شاہ ،محمد تحسین ،محمد رفیق اور فراز اعوان ،زاہد عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

تقریب میں نائب ناظم توسیع ڈاکٹر امجد طارق کیانی ،ریسرچ آفیسر ایل ڈی آر سی ڈاکٹر راجہ اجمل خان ،راجہ نصر اقبال خان ،ڈاکٹر دلپذیر خان ،ڈاکٹر عدنان ،ڈاکر شاہد شیخ ،ڈاکٹر عارف،ڈاکٹر فہیم عباسی ،محمد اشرف سمیت محکمہ لائیو سٹاک کے آفیسران و ملازمین سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ نے محمد رفیق اور فراز اعوان کو تحائف اور شیلڈز بھی تقسیم کیں اور مبارکباد دی ۔

ناظم اعلیٰ ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ نے کہا کہ میں نے ڈی جی تعیناتی کے بعد کوشش کی کہ ملازمین اور آفیسران میں تفریق ختم کی جائے ۔سب ملازمین برابر ہیں ۔ملازمین محکمہ کی نیک نامی کیلئے کام کریں اپنے فرائض میں کواہی نہ کریں ۔ہمارے محکمہ میں زبانی جمع تقریق سے کام نہیں چلتا۔انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کی اچھی ٹیم ہے مجھے ان سب پر فخر ہے ۔محمد رفیق اور فراز اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملازمین اور آفیسران کا ہم سے مثالی تعاون رہا ۔محکمہ کی نیک نامی کیلئے بھرپور کوشش کی اپنے فرائض دیانت داری و ایمانداری سے انجام دئیے کسی سے ناانصافی نہیں کی ۔ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ سمیت تمام ملازمین کا تعاون حاصل رہا ہے ۔