بھارت دنیاکا مکار اور ظالم ملک ہے ‘ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اور جبراور انتہاپسندی کی کارروائیاں کررہاہے ‘ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی طاقتوں کی خاموشی سے جنوب ایشیاء میں امن کوشدید خطرات لاحق ہیں

سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزادکی صحافیوں سے بات چیت

بدھ مئی 19:51

میرپورٍ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزادنے کہاہے کہ بھارت دنیاکا مکار اور ظالم ملک ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اور جبراور انتہاپسندی کی کارروائیاں کررہاہے ۔ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی طاقتوں کی خاموشی سے جنوب ایشیاء میں امن کوشدید خطرات لاحق ہیںاگر اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق نہ دیاتو جنوب ایشیاء ہولناک تباہی سے دوچار ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

حق خودارادیت کشمیریوں کابنیادی حق ہے جب تک کشمیریوں کوبھارت کے چنگل سے آزادی نہیں مل جاتی اس وقت تک کشمیری بھارت کے خلاف سراپااحتجاج رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری بابر شہزاد نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و جبر کر رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرئینگے۔انہوں نے کہا کشمیری اپنا حق حق خود ارادیت لینے کی خاطر لاکھوں قیمتی جانوں کے نذرانے دے چکے ہیں اور جب تک آزادی نہیں ملتی آزادی کی تحریک جاری و ساری رہے گی۔انہوںنے کہا بھارت کی سب چالیں ناکام ہو چکی ہیں آزادی کشمیریوں کے منزل ہے جو وہ حاصل کر کے رہیں گئے۔