مظفرآباد‘محکمہ صحت عامہ کے زیراہتمام روٹا ویکسین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

بدھ مئی 20:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) دارالحکومت میں محکمہ صحت عامہ کے زیراہتمام روٹا ویکسین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ، تقریب کا انعقاد نیلم ویو ہوٹل مظفرآباد میں کیا گیا جس میں مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، تقریب کے دوران بچوں کی 10 بیماریوں کے متعلق شہریوں کو بتایا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم سکولز بیرسٹرافتخار گیلانی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہ روٹا وائرس بچوں میں پیدا کرنے والے موذی مرض کا سبب بنتا ہے اورصحت مند معاشرے کے لئے بچوں کی صحت کا اہم کردار ہوتا ہے ، روٹا ویکسین بچوں کو 10 بیماریوں سے نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہو گی ، تقریب سے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر منظور ، ڈی ایچ او مظفرآباد کامران ریاض ڈار ،، ڈائریکٹر صابر عباسی ، پروگرام منیجر ڈاکٹر بشری ٰ شمس ، ڈاکٹر اورنگزیب مغل و دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب ک اختتام پر بیرسٹر افتخار گیلانی ، ڈاکٹر منظور ، ڈاکٹر بشری شمس و دیگرنے بچوں کو روٹا ویکسین پلائی ۔

متعلقہ عنوان :