سماجی شخصیت محمد حسن شاہ انتقال کرگئے‘ بلگراں میں سپردخاک

علامہ فرید عباس نقوی اور مولانا امداشاہ نے نماز جنازہ پڑھائی ‘ سینکڑوں افراد کی شرکت

بدھ 9 مئی 2018 20:04

مظفرآبادٍ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) حلقہ کوٹلہ کی یونین کو نسل بلگراںکی معروف سماجی شخصیت سید محمد حسن شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ آبائی گائوں میراہ سیداں بلگراںمیں سپر د خاک ‘ دو بار نماز جنازہ پڑھائی گئی ۔ سینئر وائس چیئرمین جعفر یہ سپریم کونسل جموں وکشمیر علامہ سید فرید عباس نقوی اور مولانا سید امداد حسین شاہ نے نماز جنازہ پڑھائی ۔

نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سید مردان علی شاہ‘ سید علی حسین شاہ‘ سید نذیر حسین شاہ کے بھائی ‘ مدرس سید منظور حسین نقوی ‘ سید رضاعلی شاہ ‘ سید مقصود علی شاہ ‘سید مختار حسین شاہ کے حقیقی ماموں ‘ ملازم شریعت کورٹ سید وقار نقوی کے تایااور صحافی سید اذکار حسین نقوی کے قریبی عزیز ‘حلقہ کوٹلہ کی یونین کو نسل بلگراںکی معروف سماجی شخصیت سید محمد حسن شاہ جو گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور اسلام آباد کے ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ آبائی گائوں میراہ سیداں بلگراں میں ادا کی گئی ۔ سینئر وائس چیئرمین جعفر یہ سپریم کونسل جموں وکشمیر علامہ سید فرید عباس نقوی اور مولانا سید امداد حسین شاہ نے نماز جنازہ پڑھائی۔نماز جنازہ میں مولانا قاضی غلام مرتضیٰ‘صدر شیعہ سپریم کونسل علامہ سید صادق حسین نقوی ‘ جج عبدالوحید مغل ‘ حضرت شاہ‘ علی احمد شاہ‘ سید قلندر نقوی ‘ سید مشتاق نقوی ‘ ڈاکٹر جمیل قریشی ‘ سید طاہر نقوی ‘پٹواری مراد شاہ ‘ ظہیر شاہ‘ قاضی مشتاق اور دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو سپر د خاک کر دیا گیا۔علامہ سید فرید عباس نقوی اور مولانا قاضی غلام مرتضیٰ نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران مرحوام کی دینی وسماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر شیعہ سپریم کونسل علامہ سید صادق حسین نقوی نے اجتماعی دعا کرائی ۔سابق وزراء سید بازل علی نقوی‘ سردار جاوید ایوب‘ سابق امیدوار اسمبلی سردار تبارک علی ‘ ملک امتیاز اعوان ‘ راجہ مدد علی خان ‘ چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل جموں وکشمیر سید شبیر حسین بخاری اور دیگر شخصیات نے سید محمد حسن شاہ کی وفات پر بیٹے سید محسن شاہ اور دیگر لواحقین سے تعزیت کااظہار کیا ہے۔ مرحوم کی بلند ی درجات کیلئے دعا بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :