دشمنان اسلام ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں ،مولانا فیض محمد

بدھ 9 مئی 2018 20:04

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیرسینیٹرمولانا فیض محمد ، جے یوآئی کے مرکزی کونسل کے رکن میر یونس عزیز زہری تحصیل مولہ میں مدرسہ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان پوری دنیا میں منفرد محل و وقوع اور اپنی شناخت رکھتا ہے ۔ دشمنان اسلام کو پاکستان کی اسلامی تشخص انکھوں میں کٹھکتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں ،تاہم انہیں اپنے ان سازشوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اشاعت الاسلام کریمیہ خرزان مولہ میں جلسہ ختم بخاری شریف سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر حفظِ قر آن کریم مکمل کرنے والے بچوں کی دستار بندی کی گئی ،درس نظامی مکمل کرنے والی عالمات خواتین کی چادر پوشی کی گئی ،جلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی مجلس عمومی کے رکن میر یونس عزیز زہری ، سابق صوبائی وزیر جمعیت علماء اسلام کے رہنما وڈیرہ عبد الخالق زہری ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہونی ، جمعیت علماء اسلام مولہ کے امیر مولانا عبد الحی جتک جامعہ اشاعت الاسلام کے مدیر مولانا عبد الکریم زہری ودیگر علماء کرام نے خطاب کہی ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ اسلام کا نظام ملک کا مقدر بن چکا ہے پاکستان دنیا بھر کے مسلمانوں کے امیدوں کا مرکز ہے پاکستان کی بقا و سلامتی کے لئے علماء کرام کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ۔علماء قوم کے خیر خواہ ہیں ا سی خیر خواہی کے تحت جمعیت علماء اسلام پاکستان کی سیاست میں حصہ لے رہی ہے علماء کرام کی کوشش ہے کہ ملک میں رائج جمہوری و پارلیمانی جدو جہد سے اسلام کا نظام عدل نافذ کریں تاکہ پاکستان میں پائی جانے والی بے چینی بے راہ روی کا خاتمہ ہوجائے ملک کے تمام طبقات کو یکسان حقوق ملیں۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ اس طبقہ کی کرپشن کو ختم کرکے ان لوگوں سے ملک کی پائی پائی کا حساب لیاجائے اس قسم کا احتساب جمعیت علماء اسلام کے قائدین ہی کرسکتے ہیں کیونکہ ان کا دامن کرپشن سے پاک ہے متحدمجلس عمل کا قیام دینی جماعتوں کے ووٹ بینک کو جمع کرنے بے دین طبقات کے راستے کو روکنے کی بہترین کاوش ہے قوم متحدہ مجلس عمل پر آنے والے انتخابات میں اعتماد کرے انشاء اللہ ہم ان کو اسلامی نظام کی بہاروں سے مستفید کریں گے ۔