عدالت روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

بدھ مئی 20:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) عدالت روڈ پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق دو زخمی تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کوئٹہ شہر کے بارونق اور کاروباری علاقے عدالت روڈ پر پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افرادنے فائرنگ کردی جس سے ایک بھائی ہلاک ایک زخمی جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا ،،جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کا تعلق نواں کلی سے ہے مرنیوالا گلابو جبکہ زخمی ثناء اللہ اسکا بھی جبکہ فائرنگ سے ایک راہگیر عمران بھٹی بھی زخمی ہوگیا ،،پولیس نے جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچا دیا جہاں پر ضروری کاورائی کے بعد جاں بحق ہونیوالے شخص کی لاش ورثاء کے حوالے کردی جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔