ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملو ث کالعدم تنظیم کااہم کمانڈرگرفتار

بدھ 9 مئی 2018 20:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایہ نے کہاہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی شاہ ٹاون سے کالعدم تنظیم کے کمانڈ ر محمد اسماعیل عرف مفتی کو ایک مکان پر چھاپہ مار کر گرفتارکیاگیا ہے گرفتاردہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیاہے،انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ 2014میں کالعدم تنظیم میں شامل ہواتھا اور شہر میں ڈبل روڈ پر ایف سی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، ملتانی محلہ میں پولیس اہلکاروں اور پرانی سبزی منڈی میں دو اہل تشیع افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں براہ راست ملوث تھا ، ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایاکہ اس کے اور اس کے ساتھیوں نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان میں حاصل کی تھی،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کایہ بھی کہناتھا کہ گرفتاردہشت گرد کے گروہ کچھ ارکان مختلف کارروائیوں میں مارے جاچکے ہیں تاہم گروہ کے پانچ ارکان ابھی باقی ہیں،دہشت گرد نے دہشت گردی کی15واقعا ت میں ملوث ہونیکااعتراف کیاہے ا،یک سوال کے جوا ب میں اعتزاز گورایا کانے کہاکہ ماضی کے کافی کیسز ٹریس ہو ئے ہیں جس کا کوئی نام و نشان نہیں تھا اب حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے بھی اہم شواہدملے ہیں اس میں اہم کامیابیا ں متوقع ہیں ، پریس کانفرنس کے دوران گرفتار دہشت گردکمانڈر محمد اسماعیل عرف مفتی کا اعترافی بیان بھی صحافیوں کو دیکھایا گیا جس میں افغانستان میں تربیت حاصل کرنے اور کوئٹہ میں مختلف دہشتگردی کی وارداتوں کا اعتراف کیا تھا ۔