جے یو آئی جنوبی پنجاب اور فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کی حمایت کرتی ہے، حافظ حسین احمد

بدھ 9 مئی 2018 20:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل رابطہ کمیٹی کے سربراہ اورجے یو آئی کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جے یو آئی جنوبی پنجاب اور فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کی حمایت کرتی ہے،یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوںنے کہا کہ فاٹا اور جنوبی پنجاب 70 سال سے تخت اسلام آباد اور تخت لاہورکے ظلم و ستم کا شکار چلے آرہے ہیں،اب وقت آگیاہے کہ ان کے دوکھوں کا مداواہو،انہوں نے کہاکہ فاٹا کومستقل صوبہ بنانا ضروری ہے کیونکہ اگر فاٹا کو کے پی کے میں ضم کیاگیا تو بعد میں فاٹا کوالگ صوبے بنانے کی تحریک چلانی پڑے گی،جمعیت کے رہنمانے کہا اگر فاٹا کو نظرانداز کرکے صرف چنوبی پنجاب کوصوبہ بنایا گیا تو فاٹا کے عوام بھرپور احتجاج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :